296

گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں،سی این جی کی فی کلو قیمت 104 روپےہو گئی

گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی گیس کی قیمتوں میں 22 روپے کلو تک کا اضافہ کر دیا ہے۔سندھ ریجن میں سی این جی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 104 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے۔بلوچستان میں سی این جی میں 19 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد فی کلو سی این جی 109 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میںسی این جی کی قیمت میں 12 روپے اضافے کے بعد سی این جی 107 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔پیٹرول سے سستی فروخت ہونے والی سی این جی اب پیٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی ہے اور لوگ مجبوراً سیاین جی بھروانے پر مجبور ہیں۔ سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربہ اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اپنی بسیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جب کہ بس مالکان نے بس کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں