150

ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم سے راشد محمود، رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپین قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعیناتی کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کے ساتھ سمیر حسین کو کوچنگ سٹاف میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ سے ذمہ داریاں واپس لینے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ قومی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔قومی ہاکی ٹیم اب پرو ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے تیاری شروع کرے گی جس کیلئے یکم جنوری کو ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں