438

ہمایوں اختر اعجازالحق کا نہیں بنا عمران خان کا کیسے بنے گا:سعد رفیق

ضمنی الیکشن کے سلسلے میں این اے 131 میں ن لیگ کا جلسہ‘ خواجہ سعدرفیق نے ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران حلقہ این اے 131 شوکت ٹاﺅن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسے عمران نے ٹکٹ دیا ہے اس کا انتخابی نشان لوٹا ہے۔ یہ شخص اعجاز الحق کا نہ بنا‘ یہ کسی کا نہ بنا‘ عمران خان یہ تمہارا بھی نہیں بنے گا۔ حلقے میںسکول کالجز‘ بجلی پانی کا نظام اور تمام سہولیات مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیں۔ ہمایوں اختر کو ٹکٹ دے دیتے تو کیا وہ شیر کی خیر مانگتا۔ کابینہ میں زیادہ تر لوٹے ہیں۔ پنجاب کا وزیراعلیٰ لوٹا ہے مجھے گھیرنے کے حربے سوچتے ہیں‘ مجھے بھی گھیرنے کیلئے عمران خان نے اپنا نمائندہ بھیجا۔ مجھے قومی اسمبلی میں اس لیے دیکھنا نہیں چاہتے کہ میری آواز سے ڈر لگتا ہے بھینسیں اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں بیچ کر ملک نہیں چلتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں