346

ہوم سیکرٹری پنجاب کی DHAلاہور کے ڈائریکٹر کو سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

ہوم سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ڈی ایچ اے لاہور کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر سے ڈائریکٹر ڈی ایچ اے لاہور امیر حمزہ نے ملاقات کی۔ بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور یادگاری شیلڈ دی۔ ملاقات میں ڈی ایچ اے میں سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں