270

یوٹیلیٹی سٹورز: چینی، آٹا، دالیں غائب

مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی، آٹااور دالیں غائب کر دی گئیں جس کی وجہ سے شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیاخریدنے پر مجبور ہو گئے ۔شہریوں نے کہا پورے ماہ کا راشن یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا خریدلیتے تھے لیکن اب یہاں کچھ نہیں ملتا مجبوراً عام بازاروں سے مہنگا خریدنا پڑ رہا ہے ۔ادھر سنگھ پورہ سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ،بعض کی قیمتوں میں اضافہ اور بعض میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کریلے 2روپے کمی سے 81،میتھی 2روپے کمی کے بعد 108 ،مٹر 5روپے کمی کے بعد 125روپے کلو ہو گئے ۔ بند گوبھی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ،قیمت 50روپے کلو مقرر کی گئی۔ پھول گوبھی 62، شلجم 52 اور مولی 15روپے کلو فروخت ہوئی۔ خریداروں نے سنگھ پورہ سبزی منڈی میں نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات کیں،انہوں نے کہا انتظامیہ بھی گراں فروشی روکنے میں ناکام ہے ۔دوسری طرف چکن گوشت 10 روپے مہنگا ہو گیا،قیمت254 روپے کلو ہوگئی ۔برائلر گوشت تین دن میں مجموعی طور پر 29 روپے کلو تک مہنگا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں