242

100روزہ حکومتی کارکردگی پر 29 نومبر کو عمران خان عوام کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی100روزہ کارکردگی کا 29 نومبرکو اعلان کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے 100 روزہ کارکردگی کا اعلان کرنے کے لیے جناح کنونشن سینٹرمیں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پرخود بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان حکومتی کارکردگی کا اعلان کریں گے اور کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے 100 روزہ پلان کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے، تقریب میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں