امریکا میں باورچی خانے کی کھڑکی کو توڑ کر گھر میں داخل ہونے والے 11 فٹ لمبے مگر مچھ کو 2 ریسکیو اور 10 پولیس اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بھوک سے نڈھال ایک 11 فٹ لمبا مگر مچھ خوراک کی تلاش میں اکیلے رہنے والی خاتون کے کچن کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔
مگر مچھ نے باورچی خانے کی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے وہ خاتون خانہ کی جانب بڑھا جو اس وقت کمپیوٹر پر گیم کھیل رہی تھیں۔
