281

25لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ‘ 9 اکتوبر سے درخواست طلب

25لاکھ سستے سرکاری گھروں کا منصوبہ‘ صوبائی حکومت سستے گھر حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سے 9اکتوبر سے درخواست وصول کرنا شروع کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنا گھر اتھارٹی بنائی جائے گی اور اتھارٹی کے قیام کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے بتایاکہ کم آمدن والے افراد سے گھروں کے حصول کیلئے درخواستیںطلب کرنے کا اعلان وزیراعظم عمران خان 9اکتوبر سے کریں گے۔ درخواستیں طلب کرنے سے حکومت کا اعدادوشمار اکٹھے کرنے میں آسانی ہوگی کہ کس علاقے میں کس نوعیت کے کتنے گھرو ںکی ضرورت ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا گھر اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کیلئے اسمبلی سے قانون سازی بھی کرائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں