268

ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے تمام بنک اکاﺅنٹس منجمد

لاہور(جنرل رپورٹر) ایف بی آر نے ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے تمام بنک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے۔ ٹیکس کی مد میں 17 کروڑ 20لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ عمران بٹ کی ہدایت پر ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے تمام بنک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی سترہ کروڑ بیس لاکھ روپے کی نادہندہ اور ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ذمے سال دو ہزار بارہ کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے۔ جو بار بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادا نہیں کیا جا رہا تھا۔ ایف بی آر کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زین العابدین‘ انسپکٹر اصغر وریاہ کی سربراہ میں کارروائی کی ہے تاہم تاحال بنک اکاﺅنٹس سے ریکوری نہیں کیا جاسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں