83

9،10محرم کو کتنے کیمروں سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے۔ محرم کے آغاز سے ہی شہر بھرمیں نصب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے مجالس وا عزاداری کی محافل کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی تھی۔اس کے علاوہ 9اور 10محرم کو بھی مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں پر 600سے زائد کیمروں سے 24گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ساتھ ملکر جلوسوں کے راستوں کاسروے بھی مکمل کرلیا، اتھارٹی مزید 26پوائنٹس پر پورٹ ایبل کیمرے نصب کرے گی جبکہ دوسری جانب جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ 3شفٹوں میں 230سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسر ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں