296

DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے نان فائلر کیلئے پراپرٹی خریدنے کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے نان فائلر کیلئے پراپرٹی خریدنے کی پابندی ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا گیا تاہم رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا تھا کہحکومت اس شعبے میں بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ کرے اور اوورسیز کیلئے سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں اپنا اہم حصہ ڈال سکے۔ ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) رفیق حسرت نی جبکہ اجلاس میں چودھری مقرب وڑائچ‘ عامر فدا‘ احمد شہزاد‘ محمد کمال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میجر (ر) رفیق حسرت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خریدنے کی پابندی کا خاتمہ اچھا اقدام ہے اس سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ترقی ہوگی حکومت کو رئیل اسٹیٹ پر عائد بے جا ٹیکسوں کو بھی کم کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ اوورسیز کیلئے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے اوورسیز باآسانی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں اور اپنا پیسہ ملک میں بھیج سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں