290

DHAسگنل فری کاریڈور منصوبہ‘ غازی روڈ انڈر پاس مکمل

ڈی ایچ اے سگنل فری کاریڈور منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ان دنوں غازی روڈ پر انڈر پاس کی دونوں سڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور آرائشی کام جاری ہے جبکہ غازی روڈ چوک کو کھلا کردیا گیا ہے امید ہے کہ انڈر پاس اس ماہ کے آخر میں عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ غازی روڈ سے لالک جان چوک تک سڑک کے درمیان میں گرین بیلٹ پر خوبصورت کیاریاں بنائی جا رہی ہیں بجلی کے پول اور لائٹس کی تنصیب شروع ہو چکی ہے سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز لگانے کا کام جلد شروع کردیا جائے گا لالک جان چوک کی ری ماڈلنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہاں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے چوک کے درمیان میں دونوں اطراف مڑنے کیلئے یو ٹرن بنا دیئے گئے ہیں جبکہ لمز یونیورسٹی چوک کو بھی کھلا کر کے سڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا کام اس ہفتے شروع کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں