255

DHAپراپرٹی ڈیلرز الیکشن:انصاف گروپ نے اتحادی گروپوں کی مشاورت طلب کرلی

ڈی ایچ اے میں پراپرٹی ڈیلرز کے کئی ایک گروپس کام کر رہے ہیں جن میں انصاف گروپ بھی اپنی علیحدہ شناخت کا حامل ہے۔ گزشتہ دنوں انصاف گروپ کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سرویا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے موجودہ ایسوسی ایشن کی تین سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ انصاف گروپ کا موقف ہے کہ اس ٹیم کو دوبارہ الیکشن میں ہرگز سپورٹ نہ کیا جائے اور ڈیلر کمیونٹی اس بابت مکمل غورو خوض کے بعد نئے چہروں کو متعارف کروائے جو ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کے مفاد کو حقیقی معنوں میں تحفظ فراہم کریں۔ انصاف گروپ نے ڈیلرز برادری سے درخواست کی ہے کہ اس سلسلے میں انصاف گروپ اور دیگر اتحادی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قیمتی آراءدینے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 0323-4873997

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں