298

DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام 20اکتوبر کو ہوگا

DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد آصف اعوان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام نشاءاللہ 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے تمام تر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ تمام رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز سے گزارش ہے کہ وہ Jبلاک کے ڈیفنس کلب کمیونٹی سنٹر میں شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ آصف اعوان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے علاوہ آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات دسمبر میں ہونے جا رہے ہیں لہٰذا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ناموں کو بھی اسی اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں