379

DHA سٹی لاہور کے متاثرین پر پولیس اور سکیورٹی گارڈز کا لاٹھی چارج

DHAسٹی لاہور کے متاثرین نے آفس کمپلیکس فیز 6 کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ سینکڑوں خواتین و حضرات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ متاثرین نے ڈی ایچ اے سے جلد از جلد پلاٹس دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے سکیورٹی گارڈز اور پولیس نے متاثرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ جس سے پُرامن ماحول کشیدہ ہو گیا اور نوبت گالی گلوچ تک بھی پہنچ گئی۔ دوسری طرف احتجاج کے دوران ڈی ایچ اے آفس کو مکمل طور پر بھاری سکیورٹی لگا کر سیل کردیا گیا جس کے باعث جو لوگ آفس کے اندر تھے وہ اندر ہی مقید ہو کر رہ گئے جبکہ آفس میں پلاٹس ٹرانسفر اور دیگر نوعیت کے کام کیلئے آنے والے باہر کھڑے ہو کر یہ سب تماشا دیکھتے رہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دن بھر جاری رہنے والے اس احتجاج کے متاثرین سے DHA انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایک شخص بھی مذاکرات کیلئے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں