310

DHA سگنل فری کاریڈور منصوبہ مکمل ہونے کے قریب

DHA سگنل فری منصوبہ کا آخری مرحلہ یعنی فنشنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تقریباً 8 ماہ پہلے شروع ہونے والے اس منصوبے میں 2 فلائی اوورز‘ 3 انڈر پاسز شامل ہیں۔ تیسرے اور آخری انڈر پاس یعنی غازی روڈ انڈر پاس کی فنشنگ کا عمل مکمل ہونے کو ہے جبکہ لمز چوک فیز 5 کی سڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔ سڑکوں کے دونوں اطراف فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں گرین بیلٹس پر الائٹس اور کھمبے لگانے کا عمل جاری ہے یوٹرن بھی رنگ و روغن کیے جا رہے ہیں۔ اکتوبر میں اس منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں