306

DHA سینئر سکول فار بوائز میں نویں جماعت کے طلباءمیں میڈل اور سرٹیفکیٹس تقسیم

DHA سینئر سکول فار بوائز کے نویں جماعت فیڈرل بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکو گولڈ‘ سلور میڈل اور سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے پرنسپل طلعت وزیر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ طلباءکی کامیابی میں جہاں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں وہاں والدین اور گھر کا ماحول بھی بے پناہ اثر ڈالتا ہے۔ لہٰذا ایک کامیاب طالبعلم کو ان تمام چیزوں ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر طلباءکے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اساتذہ کی محنت اور شفقت کو بے حد سراہا۔ تقریب سے ایس ایم شمس سعید احمد خان ‘ کیمبرج سیکشن کے ایس ایم ندیم سرور نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم عنیزہ طلال سرانجام دیئے۔ تقریب کے آخر میں طلباءمحمد موسیٰ ‘ حنان شاہد‘ سید قاسم‘ عبداللہ صفدر‘ محمد سبحان اور خلیق الرحمن کو گولڈ اور سلور میڈل لگائے اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ تقریب کے شرکاءکے اعزاز میں ایک گرینڈ ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں