305

DHA فیز 5 : پنٹا سکوئر کی فنشنگ کا کام شروع

DHA فیز 5 میں مین بلیوارڈ پر ایک میگا پراجیکٹ تقریباً3 سال پہلے 2015ءکے آخری مہینوں میں شروع کیا گیا تھا۔ تقریباً 80 کنال رقبہ پر مشتمل اس منصوبہ کا ایک بلاک شاپنگ مال جبکہ باقی 5 بلاک رہائشی ایریا پر مشتمل ہیں۔ اس میں تقریباً 300اپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں ۔ گرے سٹرکچر مکمل کرلیا گیا ہے ان دنوں اس منصوبے کی فنشنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ ڈی ایچ اے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو انجینئرنگ برانچ کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں