229

DHA فیز 6میں ڈیفنس کلب کی عمارت کی تعمیر سست روی کا شکار

DHAانتظامیہ کی طرف سے فیز 6 کے بلاک میں واقع ڈیفنس کلب کی تعمیر تقریباً تین سال پہلے شروع کی گئی تھی۔ 171کنال پر مشتمل اس کلب کے ایک حصہ میں 22کنال رقبہ پر سینما بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کلب میں ریسٹورنٹس‘ جم ‘ انڈور اور آﺅٹ ڈور گیمز کے علاوہ سوئمنگ پول‘ بیکری‘ کافی شاپ ‘ کارڈ روم اور لائبریری وغیرہ بھی شامل ہیں۔ عمارت کے اردگرد چار دیواری کی جا چکی ہے جبکہ بلڈنگ کا مین سٹرکچر بھی مکمل ہو چکا ہے لیکن باقی ماندہ کام سست روی کا شکار ہے تاحال اس کی فنشنگ کا عمل بھی شروع نہیں کیا گیا جو لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ یہ ڈی ایچ اے کا پانچواں کلب ہے جو ممبران کی تفریح و طبع کیلئے بنایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں