248

DHA فیز 6 سپورٹس کمپلیکس کی عمارت کے خدوخال نظر آنے لگے

DHA فیز 6 اے بلاک میں زیرتعمیر سپورٹس کمپلیکس کی عمارت چند ماہ پہلے سست روی کا شکار تھی گزشتہ ایک دو ماہ سے اس کی تعمیر میں تیزی آگئی ہے اس کے باعث عمارت کے خدوخال ابھر کر نظر آنے لگ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی ایچ اے کا یہ تیسرا سپورٹس کمپلیکس جس کا رقبہ تقریباً 80 کنال پر محیط ہے جو رہائشیوں کی صحت عامہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔سپورٹس کمپلیکس کی باﺅنڈری وال‘ سکیورٹی چیک پوسٹ بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ شائقین کے بیٹھنے کیلئے ایک خوبصورت پویلین بھی مکمل ہو چکا ہے۔دیگر انڈور گیمز کیلئے بنائے گئے بڑے بڑے ہالز کی تزئین و آرائش دسمبر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں