304

DHA فیز 7 کے 4 سیکٹرز تعمیر کیلئے کھول دیئے گئے

DHAانتظامیہ نے فیز 7 کے باقی ماندہ سیکٹرز T-U-X-Y کو تعمیرات کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ان سیکٹرز میں 95فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ان تمام سیکٹرز کے پلاٹس مالکان کو یہاں گھروں اور پلازوں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پوزیشن ملنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان چاروں سیکٹرز میں پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہر پلاٹ 5 سے 10لاکھ روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیز 7 کا کل رقبہ 9281 کنال پر مشتمل ہے۔ 4 مساجد‘ 2 سکول‘ ایک یونیورسٹی‘ 3پلے گراﺅنڈ‘ 2 کمرشل ایریا‘ ایک گرڈسٹیشن‘ 2قبرستان‘ سرسبز و شاداب ماحول کیلئے ننھے منے پودے لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں