283

DHA فیز 8 میں ڈیفنس کلب کی عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں

DHAانتظامیہ کی طرف سے فیز 8 (سابقہ پارک ویو)میں لکس مارکی کے پہلو میں ڈیفنس کلب کی عمارت تعمیر کے آخری مراحل طے کر رہی ہے۔ اگلے چھ ماہ میں یہ کلب مکمل ہو جائے گا ان دنوں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ یہ کلب تقریباً 23 کنال رقبہ پر مشتمل ہے۔ ریسٹورنٹس ‘ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سپورٹس گیمز کی تمام سہولیات میسر ہوں گی جن میں سوئمنگ پول اور جم وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ منصوبہ ڈی ایچ اے انجینئرنگ برانچ کی زیرنگرانی جا ری ہے اور اس کلب کی تعمیر کے بعد ڈیفنس میں 6 کلب ممبران کی جسمانی اور ذہنی تسکین کیلئے مہیا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں