278

DHA فیز 8 :”DHA کمرشل ہب“ کا منصوبہ فنشنگ مراحل میں داخل

DHAلاہور کی انجینئرنگ برانچ کا قابل تحسین منصوبہ ڈی ایچ اے کمرشل ہب کی عمارت کا گرے سٹرکچر تیار ہو چکا ہے اور ان دنوں میگا منصوبہ کی فنشنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ فیز 8 کمرشل براڈوے پر واقع یہ منصوبہ ایئرپورٹ سے نزدیک ترین سب سے بڑا کمرشل منصوبہ ہے۔ 15 کنال پر مشتمل یہ منصوبہ 13منزلہ ہے جس میں بیسمنٹ کی دو منزلیں پارکنگ کیلئے مخصوص ہونگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پلازہ میں کوئی شاپ وغیرہ نہیں بنائی گئی صرف یہاں پرائیویٹ دفاتر ‘ کانفرنس ہال وغیرہ ہی ہوں گے۔ ریسٹورنٹ اور دیگر کارپوریٹ سہولیات سے مزین ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں