198

DHA لاہور میں ہر سُو پھولوں کی بہار آگئی

DHA لاہور میں ان دنوں تمام بڑی شاہراہوں اور گھروں کے اندرونی و بیرونی لان گل داﺅدی اور گیندے کے پھولوں سے لدے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ شعبہ ہارٹی کلچر نے سڑکوں اور چوراہوں میں گرین بیلٹس پر گیند ے کے دو تین طرح کے رنگوں کے پھول بڑے عمدہ انداز میں سجا دیئے ہیں بالخصوص فیز 5 وطین چوک اور لالک جان چوک ‘ ڈی ایچ اے فیز 6 آفس کے سامنے طویل گرین بیلٹ قابل دید ہیں۔ان خوش رنگ پھولوں نے ماحول کو نکھار دیا ہے DHA ہارٹی کلچر برانچ اب پھولوں کی نمائش کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے یاد رہے کہ پھولوں کی اس نمائش اور آرائش کے حوالے سے باقاعدہ مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں رہائشیوں کے علاوہ تجارتی علاقوں کے لوگ بھی حصہ لیتے ہیں اور ایک پروقار تقریب میں ان خوش نصیبوں کو انعامات سے بھی نوازا جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں