158

DHA لاہور کے 3 بڑے سٹورز ”پوائنٹ آف سیلز سسٹم“ سے مربوط ہونے سے گریزاں

ڈیفنس لاہور کے 3 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)کے ”پوائنٹ آف سیلز سسٹم “ سے مربوط ہونے سے گریزاں‘ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فیز 3 وائے بلاک کمرشل ایریا میں واقع الفتح سٹور‘ جلال سنز سمیت ایچ کریم بخش کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ ایف بی آر نے ریٹیل سٹورز کی سیلز مانیٹر کرنے کیلئے ”پوائنٹ آف سیلز سسٹم“ متعارف کروایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ DHA کے 3 سٹورز پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے مربوط ہونے سے گریزاں ہیں۔ یاد رہے کہ پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں شامل نہ ہونے والے ریٹیل سٹورز کو 10لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے کے 6 ماہ بعد بھی ”پی او ایس“ سسٹم سے مربوط نہ ہونے والی برانچز کو سربمہر کردیا جائے گا۔ FBR نے الفتح ‘ جلال سنز‘ ایچ کریم بخش کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تینوں بڑے سٹورز کے مالکان نے FBR کے شکنجے سے جان چھڑانے کیلئے تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں