262

DHA میں تعینات پاک فوج کے 3 افسران کی ترقی

پاک فوج نے ڈی ایچ اے میں تعینات 3 افسروں کو اگلے رینک میں ترقی دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر پراجیکٹ کرنل شفقت راﺅ کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ دونوں آفیسرز اپنی اگلی پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں مزید دو ماہ تک ڈی ایچ اے میں ہی تعینات رہیں گے۔ ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر کرنل شہزاد سعید کو بھی ترقی دیکر بریگیڈیئر بنا دیا گیا ہے۔ نئے بیجز لگنے کے بعد ان کی پوسٹنگ نئی جگہ پر کردی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیفٹیننٹ کرنل اجمل کو ترقی دیکر فل کرنل بنا دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں