234

FBR نے بیسٹ سٹیٹ ایجنسی کا بنک اکاﺅنٹ منجمدکردیا

ایف بی آر نے پراپرٹی کا کاروبار کرنے والی بیسٹ سٹیٹ ایجنسی کے مالک رانا عبدالحمید کے بنک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے‘ بیسٹ سٹیٹ ایجنسی کے مالک کے ذمے انکم ٹیکس بقایا جات کی مد میں پانچ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے واجب الادا تھے‘ رانا عبدالحمید کے اکاﺅنٹس فیصل بنک جوہر ٹاﺅن برانچ میں منجمد کئے گئے جہاں سے حکام نے 5لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔ ایجنسی کے مالک رانا عبدالحمید کے ذمے 2012ءکے انکم ٹیکس بقایا تھے۔ ایف بی آر نے مزید ریکوری کیلئے رانا عبدالحمید کے خفیہ بنک اکاﺅنٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں