282

Horizon Estateکی مسز اظہار انتقال کر گئیں

Horizon Estate کی چیف ایگزیکٹو اور ڈی ایچ اے کی پہلی خاتون پراپرٹی ڈیلر مسز اظہار گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ انہیں گزشتہ ایک سال سے برین ٹیومر تھا جس کی وجہ سے وہ انتہائی رنجیدہ تھیں ۔وہ ڈی ایچ اے فیز 6 ایم بلاک کی رہائشی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ L بلاک فیز 6کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین فیز 7 ایکس بلاک کے قبرستان میں کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان میں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) رفیق حسرت‘ چیئرمین ملک آصف جہانگیر‘ سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد آصف اعوان‘ سفاری اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری مقرب وڑائچ ‘الخدمت گروپ کے بانی سربراہ طلعت احمد میاں کے علاوہ غنی اسٹیٹ کے نواز غنی اور پراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ مرحومہ ایک ریٹائرڈ کرنل کی صاحبزادی تھیں۔ وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ اپنے باوقار کردار کے باعث پراپرٹی ڈیلرز کا ہر گروپ انہیں عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں