270

NA-131 ضمنی الیکشن: ہمایوں اختر خان PTI کے امیدوار فائنل

ضمنی انتخابات کیلئے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے تحریک انصاف نے امیدوار فائنل کردیا ہے اور ہمایوں اختر خان کو باقاعدہ طور پر بطور امیدوار ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہمایوں اختر نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔انہوں نے اپنا نیا پوسٹر بھی حلقے میں جگہ جگہ چسپاں کروا دیئے ہیں۔ جس پر یہ سلوگن درج ہے ”شرافت کی سیاست کے امین“ ہمایوں اختر خان۔یاد رہے کہ ہمایوں اختر خان پہلے بھی اس حلقے سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہو چکے ہیں اور ایک مرتبہ وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں