238

صدارتی انتخاب: تیاریاں آخری مراحل میں ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ۔ صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز واٹر مارکڈ ہیں،جن پر 3 امیدواروں کے ناموں کے سامنے خالی خانہ چھاپہ گیا ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچوں پریذائیڈنگ افسران کے نمائندوں کو (آج ) طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیک وقت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں