254

Qبلاک فیز 2:”DHAمارٹ “ویران ہو گیا

DHA انتظامیہ نے سیکٹر Qبلاک فیز 2 میں کمرشل ایریا میں چند سال پہلے کئی کنال رقبہ پر 30 دوکانوں پر مشتمل مارکیٹ ”DHAمارٹ “کے نام سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی تھی یہاں دوکانیں بھاری بھرکم کرایہ پر دی گئی تھیں۔ یہ دوکانیں ہوبہو ”بھٹہ چوک“ کے طرز پر کھولی گئی تھیں جبکہ یہاں سبزیاں ‘ فروٹ ‘ میڈیکل سٹور‘ سٹیشنری‘ کراکری‘ کیفے اور دیگر نویت کی دکانوں کا افتتاح کیا گیا تھا۔ یہاں ضروریات زندگی کی اشیاءکے نرخ مارکیٹ سے زیادہ وصول کیے جاتے تھے جس کے باعث یہ دکانیں نہ چل سکیں اور یوں یہ منصوبہ چند ماہ بعد فلاپ ہو گیا ان دنوں یہ مارکیٹ اجاڑ پڑی ہے اور اس میں خودرو جھاڑیاں اگ آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں