252

ایم پی اے یاسین سوہل نے سالگرہ منائی

ڈیفنس (جنرل رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی میاں یاسین سوہل نے آج اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائی۔اس سلسلے میں باقاعدہ کیک کاٹا گیا۔ یاسین سوہل 6 ستمبر 1965ءکو پیدا ہوئے تھے ۔لیگی رہنما پی پی 163 سے 2008ءسے اب تک تیسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر عزیز و اقارب‘ لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یاسین سوہل ڈیفنس فیز 3‘ W بلاک کے رہائشی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں